مزنگ پولیس نے جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم 6 سال قبل متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو کرایہ پر مکان دلوانے کے بہانے قریب آیا۔ ملزم نے متاثرہ کی والدہ کو بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کئی سال تک بلیک میل کرتا رہا۔18 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد متاثرہ کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے مطابق ملزم نے زنا بالجبر کا اعتراف کر لیا ہے، اس کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔