توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان کے اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست دائر

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان کے اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست دائر

توشہ خانہ 2 کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔اس سے قبل، 14 نومبر 2024 کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔ درخواست میں اسپیشل جج سینٹرل، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں، جبکہ پراسیکیوشن کے ساتویں گواہ پر جرح جاری ہے۔