عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اپیلیں دائر کر دیں

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اپیلیں دائر کر دیں

بانی تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اسپیشل جج سنٹرل کی جانب سے سنائی گئی 17، 17 سال قید کی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔

عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا، جس پر قانونی اعتبار نہیں کیا جا سکتا تھا۔پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اپنے کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
ایک ہی جرم میں متعدد بار سزا نہیں دی جا سکتی۔اسپیشل سینٹرل عدالت کو مقدمے کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں تھا۔صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا۔بلغاری سیٹ توشہ خانہ کے قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے کے پاس قانونی طور پر تھی۔مقدمہ بغیر مکمل تفتیش کے قائم کیا گیا اور سیاسی انتقام کے طور پر بنایا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں اپیلوں پر ڈائری نمبر جاری کر دیے ہیں:

عمران خان کی اپیل کے لیے ڈائری نمبر: 24560
بشریٰ بی بی کی اپیل کے لیے ڈائری نمبر: 24561
یہ اپیلیں اب ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئیں گی اور عدالت ان سزاؤں کے قانونی جواز اور مقدمے کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔