بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج اڈیالہ جیل میں ہونے والا ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے۔
آئندہ سماعت کے لیے وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کو سماعت کے منسوخ ہونے کے بارے میں باضابطہ طور پر اطلاع دے دی ہے۔ وکیل صفائی خالد یوسف چودھری کے مطابق، مقدمہ کی آئندہ سماعت کے لیے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔یہ کیس گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل میں ہوئی آخری سماعت میں وکلاء صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے، اور اس کے بعد پراسیکیوشن کی جانب سے جواب الجواب دینا تھا۔ تاہم، اب یہ سماعت منسوخ کر دی گئی ہے اور نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔