توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرائل رکوانے کی استدعا

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرائل رکوانے کی استدعا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ٹرائل رکوانے اور اپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ہائی کورٹ میں یہ اپیل ان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ:

نومبر 2024 میں ٹرائل کورٹ نے بریت کی درخواست مسترد کی تھی۔
اس فیصلے کے خلاف 21 جنوری 2025 کو اپیل دائر کی گئی۔
اپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی، جس کے بعد سے معاملہ التوا کا شکار ہے۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ اپیل میں تاخیر سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرائل کورٹ غیر معمولی تیزی سے کارروائی آگے بڑھا رہی ہے۔مزید کہا گیا کہ اگر اپیل پر فیصلہ آنے سے پہلے ٹرائل مکمل ہوگیا تو اپیل کا مقصد اور فائدہ ختم ہو جائے گا۔ اسی لیے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کا فیصلہ ہونے تک ٹرائل کو روکا جائے۔