جب مداح خاتون نے اربوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی، مگر اداکار نے کیا فیصلہ کیا؟

جب مداح خاتون نے اربوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی، مگر اداکار نے کیا فیصلہ کیا؟

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، لیکن ان میں سے ایک ایسی بھی تھیں جنہوں نے اپنی اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی تھی۔

انوکھا واقعہ: مداح کی وصیت سن کر سنجے دت حیران
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018ء میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب 62 سالہ نشا پاٹل نامی خاتون نے مرنے سے قبل اپنی تمام جائیداد، جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے (موجودہ 2 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے) تھی، اداکار کے نام وصیت کر دی۔

پولیس کا سنجے دت سے رابطہ
رپورٹس کے مطابق، نشا پاٹل کی موت کے ایک دن بعد، پولیس نے سنجے دت کو کال کرکے اطلاع دی کہ وہ ایک مداح کی وصیت میں نامزد کیے گئے ہیں۔
سنجے دت یہ سن کر حیران رہ گئے اور فوراً رقم لینے سے انکار کر دیا۔

سنجے دت کا ردِعمل
اداکار نے پولیس کو جواب دیتے ہوئے کہا:
"میں نشا پاٹل کو جانتا تک نہیں، اس لیے میں یہ رقم قبول نہیں کر سکتا۔"

نشا پاٹل کون تھیں؟
ممبئی کی رہائشی تھیں۔موذی مرض میں مبتلا تھیں اور زندگی کے آخری دن گزار رہی تھیں۔سنجے دت کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہوں نے اپنے بینک کو متعدد خطوط لکھ کر تمام اثاثے سنجے دت کے نام کرنے کی وصیت کی تھی۔
اداکار کا اصولی فیصلہ
سنجے دت نے مداح کی جائیداد لینے سے انکار کر دیا، جس پر بھارتی میڈیا اور عوام نے ان کے اصولی اور اخلاقی فیصلے کو سراہا۔یہ واقعہ بالی ووڈ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور یادگار واقعہ سمجھا جاتا ہے، جہاں ایک مداح نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اپنے پسندیدہ اداکار کے نام کر دی، مگر سنجے دت نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔