سنجے کپور جائیداد تنازع: بھارتی سپریم کورٹ نے فریقین کو مصالحت کا آخری موقع فراہم کیا

سنجے کپور جائیداد تنازع: بھارتی سپریم کورٹ نے فریقین کو مصالحت کا آخری موقع فراہم کیا

بھارتی سپریم کورٹ نے اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور مرحوم صنعتکار سنجے کپور کے خاندانی ٹرسٹ تنازع میں فریقین کے درمیان جاری سمجھوتے کے عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 عدالت کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہو سکتا ہے اور مصالحتی کوششیں 2 نومبر تک جاری رہیں گی۔سماعت کے دوران بھارتی جج پردی والا نے کہا کہ اگر مصالحت ناکام ہوتی ہے تو فریقین قانونی کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں، مگر عدالت چاہتی ہے کہ بات یہاں تک نہ پہنچے۔ عدالت نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ قانونی جنگ سے پہلے باہمی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔یہ تنازعہ مرحوم سنجے کپور کے اثاثوں اور خاندانی ٹرسٹ کے کنٹرول سے متعلق ہے، جس کی کارروائی دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ درخواست میں ٹرسٹ کی جائیدادوں کی فروخت یا منتقلی روکنے اور موجودہ صورتِ حال برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سنجے کپور کا انتقال گزشتہ سال 12 جون کو برطانیہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔