سلمان خان کونسا کرئیر اپنانا چاہتے تھے؟ اداکار کا انکشاف

سلمان خان کونسا کرئیر اپنانا چاہتے تھے؟ اداکار کا انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کے پوڈکاسٹ "ڈم بریانی" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں گفتگو کی۔

 سلمان خان نے انکشاف کیا کہ 17 سال کی عمر میں ان کی خواہش ہدایت کاری (ڈائریکشن) کرنے کی تھی، لیکن کم عمری کی وجہ سے کسی نے انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا اور اداکاری کا مشورہ دیا۔پوڈکاسٹ کے دوران، سلمان خان نے ارہان کو کیریئر کے درست انتخاب اور صحیح راستے پر چلنے کی اہمیت پر نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، لیکن خود اپنی پہچان بنانا ضروری ہے۔ سلمان خان نے ارہان کی پختگی اور سمجھداری کی تعریف کی، جو اپنے والدین، ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کے باوجود زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، پوڈکاسٹ کے دوران سلمان خان نے ارہان اور ان کے دوستوں کو ہندی زبان میں روانی نہ ہونے پر تنبیہ کی اور انہیں ہندی میں بات کرنے کی ترغیب دی۔واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم "سکندر" جلد ریلیز ہونے والی ہے، جس میں رشمیکا مندانا، سنیل شیٹی، شرمن جوشی، اور کاجل اگروال اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا پہلا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے، اور فلم کی ریلیز عید رمضان 2025 پر متوقع ہے۔