شاہ رخ خان نے بتایا: ابتدا میں اداکار نہیں بلکہ ہدایتکار بننا چاہتے تھے

شاہ رخ خان نے بتایا: ابتدا میں اداکار نہیں بلکہ ہدایتکار بننا چاہتے تھے

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدا میں اداکاری کے بجائے ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے تھے۔

 ان کا کہنا ہے کہ قسمت اور حالات نے انہیں اداکاری کی دنیا میں لے آئے، جہاں وہ آہستہ آہستہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہونے لگے۔شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے اور حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے بطور ہدایتکار شاندار ڈیبیو کیا ہے۔ شاہ رخ کے مطابق آریان کو بھی اداکاری میں دلچسپی نہیں بلکہ فلم سازی کا شوق ہے، اور وہ اپنے والد کی طرح ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا، ’’میں نے کبھی آریان کو اداکاری کے لیے مجبور نہیں کیا۔ مجھے بھی ابتدا میں اداکاری میں کوئی شوق نہیں تھا، میں صرف فلمیں بنانا چاہتا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آریان ہر کام خود سیکھ رہے ہیں اور صرف محبت اور احترام کی وجہ سے انہیں اپنا کام دکھاتے ہیں۔واضح رہے کہ ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں معروف اداکار لکشا، بوبی دیول، راگھو، سحر بمبا، منوج پاہوا، مونا سنگھ اور رجت بیدی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔