چونیاں : دوا واپس نہ کرنے پر فائرنگ سے میڈیکل سٹور کے شیشے توڑ دئیے

قصور(خصوصی رپورٹ) چونیاں کے نواح میں دوا واپس نہ کرنے پر فائرنگ کرکے میڈیکل سٹور کے شیشے توڑ دئییگئے۔ جمشیر خورد کے رہائشی اویس نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کوبتایا کہ تحصیل ہسپتال کے بالمقابل میڈیکل سٹور بنارکھا ہے۔ 2نامعلوم افراد دوا لے کر گئے اور واپس کرنے کیلئے آئے۔ دوا واپس نہ کرنے پر ہونے والی لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میڈیکل سٹور کے شیشے توڑ دئیے۔