لاہور(کرائم رپوٹرر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کا ویگو ڈالہ کلچر، بلیک شیشے، پولیس لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور بھر کی اہم شاہراہوں پر سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 32 سے زائد ویگو ڈالہ اور دیگر گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق سڑکوں پر ویگو ڈالہ پر پولیس سے مشابہ یونیفام میں طاقت کا غیر قانون مظاہرہ بند کرنا ہو گاویگو گاڑیاں، پولیس لائٹس، سائرن، پرائیویٹ گارڈز اور جعلی نمبر پلیٹس ممنوع قرار دی گئی ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے لاہور کے مختلف جگہوں سے 29 سے زائد ویگو ڈالہ و گاڑیوں کے بلیک شیشے اتروائے۔ڈولفن سکواڈ نے پولیس لائٹ استعمال کرنے والی 3گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی ڈولفن ڈویڑنل انچارجز ویگو ڈالا کلچر کے حوالہ سے خود مانیٹرنگ و شہریوں کی کونسلنگ کر رہے ہیں۔گاڑی کے کالے شیشوں، سرعام اسلحہ کی نمائش، پولیس لائٹس و سائرن پر مکمل پابندی عائد ہے۔قانون کی پاسداری کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج کرنے نہیں دیں گے۔