امریکی ڈیپارٹمنٹل سٹور نے بنگلادیش سے ملبوسات کے آرڈر روک دئیے

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے معروف ڈیپارٹمنٹل سٹور نے بنگلادیش سے ملبوسات کے آرڈر روک دئیے۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنگلادیشی درآمدات پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش امریکا کو ملبوسات برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔بنگلادیش کے فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ اگر اگست سے اس ٹیرف کا اطلاق ہوتا ہے تو انھیں خدشہ ہے کہ ان کے آرڈر کم ہو جائیں گے۔