الہ آباد ،منڈی عثمانوالہ،کوٹ رادھاکشن،کھڈیاں ،پھول نگر میں بھی وارداتیں
قصور(خصوصی رپورٹ) راجہ جنگ میں مزاحمت کرنے پر ڈاکو ئوں نے فائر مارکر نوجوان کو زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ راجہ جنگ نے محمدنواز کی حویلی میں داخل ہوکر مزاحمت کرنے پر اْس کے بیٹے علی رضا کو فائر مارکر زخمی کردیا۔الہ آباد کے علاقہ گہلن ہٹھاڑ میں محمدرزاق کے گھر کے تالے توڑ کر 12لاکھ روپے مالیت کاجہیز چوری کرلیا گیا ۔محمدابراہیم اور ڈرائیور ندیم شہزاد بھونیکی موڑ ڈنڈیاں والے پل کے نزدیک پہنچے تو ڈالے کا ٹائر پھٹ گیا۔ ٹائر تبدیل کرنے کے دوران آنے والے ڈاکو ئوں نے 25ہزار نقدی اور2موبائل فون چھین لئے۔ گوہڑ جاگیر منڈی عثمانوالہ میں عدنان اسلم سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون،موٹرسائیکل ،کنگن پور کے نزدیک سیافتخار سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون،تھمن پل نہر را ئوخانوالہ کے قریب عاشر سے نقدی اور موٹرسائیکل ،کوٹ محمددین بھیڑ سوہڈیاں کے قریب کاشف کے کریانہ سٹور سے 41ہزارنقدی اور موبائل فون ،کوٹ رادھاکشن میں حفیظ الرحمان سے ہزاروں روپے نقدی اور2موبائل فون،،کھڈیاں میں ریاض علی سے ہزاروں روپے نقدی ودیگر سامان ،ٹریٹمنٹ پلانٹ قصور کے نزدیک رکشہ سوار ہاشم علی سے 32ہزار 500 نقدی اور موبائل فون،گنجے چک 27صدر پتوکی کے نزدیک ذیشان اصغر سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل ،بگھیانہ کلاں میں محمدندیم سے 50ہزارنقدی اور موبائل فون ،سبزی منڈی پھول نگرمیں فیصل شوکت سے 25ہزار روپے ،بائی پاس پھول نگر پر علی احمد سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون ،ناروکی ماہجہ پتوکی کے قریب محمداشفاق سے 15ہزارنقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔