ٹیکساس، بھارتی نوجوان ڈاکٹر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ہلاک

چندرشیکھر بیچلر اِن ڈینٹل سرجری مکمل کرنے کے بعد ماسٹرز ڈگری حاصل کرچکا تھا
 اپنی فیلڈ میں فل ٹائم نوکری کی تلاش میں تھا ، جزوقتی طور پر گیس اسٹیشن پر کام کر رہا تھا
 نئی دہلی (آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئے بھارتی نوجوان ڈاکٹر چندرشیکھر پولے کو گیس اسٹیشن پر دورانِ ڈیوٹی گولی مار کر قتل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص افریقی نژاد امریکی ہے جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا۔چندرشیکھر یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس کا طالبعلم تھا جو بھارت کے شہر حیدرآباد سے 2023 میں امریکا آیا تھا۔ وہ بیچلر اِن ڈینٹل سرجری مکمل کرنے کے بعد ماسٹرز ڈگری حاصل کرچکا تھا اور اپنی فیلڈ میں فل ٹائم نوکری کی تلاش میں تھا تاہم
 وہ جزوقتی طور پر گیس اسٹیشن پر کام کر رہا تھا۔