لہسن 550، ادرک 650پیاز 220، ٹماٹر 180، ٹینڈے 220، کھیرا 170، پالک 80، ، بھنڈی 200، چکن 417روپے کلوبکتا رہا
لاہور( کرائم رپورٹر) سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جاتی رہیں ،پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 145 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 220 روپے تک ،ٹماٹر سرکاری قیمت 115 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 180 روپے فی کلو تک ، لہسن سرکاری قیمت 410 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 550 روپے فی کلو تک ،ادرک سرکاری قیمت 515 روپے مقرر کردی گئی ، مارکیٹ میں ادرک650 روپے کلو تک ،ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 150 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 220 روپے کلو تک ،کھیرا 10 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 115 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 170 روپیکلو تک ،کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 70 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 120 روپے کلو تک اور پالک 5 روپے بڑھاکر ریٹ لسٹ میں 40 روپے کلو مقرر کی ، پالک کی مارکیٹوں میں فروخت 80 روپے کلو تک ،پھول گوبھی سرکاری قیمت 50 روپے کلو مقرر کی گئی ، فروخت پرچون بازاروں میں 100 روپے فی کلو تک ،بھنڈی سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 200 روپیکلو تک کی گئی۔ پولٹری مصنوعات کے دام میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔برائلر کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کیساتھ 417 روپے کلو مقرر جبکہ اوپن مارکیٹ میں صافی گوشت 480 روپے کلو تک ، انڈوں کی قیمت لوگوں کی قوت خرید سے باہر،انڈے 2 روپے مہنگے کردیئے گئے ،انڈوں کی قیمت 340 روپے درجن مقرر کردیئے گئے۔