سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت

پیاز 140، ٹماٹر 160، لہسن 520، ادرک 400روپے کلو تک دستیاب
لاہور( کرائم رپورٹر) سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جاتی رہیں ،پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 108 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 140 روپے تک ،ٹماٹر سرکاری قیمت 136 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 160 روپے فی کلو تک ، لہسن سرکاری قیمت 415 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 520 روپے فی کلو تک، جبکہ ادرک سرکاری قیمت 300 روپے مقرر، مارکیٹ میں ادرک400 روپے کلو تک ،موسمی سبزیوں میں ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 145 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 250 روپے کلو تک ، آلو کچا چھلکا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 80 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو تک ،پالک ریٹ لسٹ میں 35 روپے کلو مقرر کی ٓ، پالک کی مارکیٹوں میں فروخت 70 روپے کلو تک ،بند گوبھی سرکاری قیمت 160 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت 250 روپے تک بک رہی۔