انڈے 350روپے درجن فروخت، پیاز 140، نیا آلو 70، ٹماٹر 120، لہسن 500،ادرک چائنہ 350روپے کلودستیاب
لاہور ( خصوصی رپورٹ)پیاز کا سرکاری نرخ 100روپے کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز سے 120 سے 140 کلو تک فروخت ہو رہا،پیاز درجہ دوم مکس 100روپے کلو تک دستیاب ہے ،نیا آلو کا سرکاری 60 روپے کلو مقرر ہوا ،تاہم مارکیٹ میں آلو 70 روپے کلو فروخت ہو رہا،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 90 روپے کلو مقرر ہے ،جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ415 روپے اور مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو تک ہے،ادرک چائنہ نرخ 280 روپے جبکہ مارکیٹ میں ادرک 350 روپے کلو تک ہے،سبز مرچ 120 پھول گوبھی 40سے 50 روپے کلو ہے ،بھنڈی 140 اور شملہ مرچ 250 روپے کلو فروخت ہو رہی،ساگ، پالک، شلجم ،میتھی 50 روپے کلو ہے۔ فارمی انڈوں کے نرخ بدستور 343روپے فی درجن مقرر ہیں۔مارکیٹ میں 350 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔