گیس کنٹینر دھماکا،اموات کا سلسلہ نہ رکا،مزید2جاں بحق

برن سنٹر میں زیر علاج رمضان،حلیمہ بی بی چل بسے،اموات 18ہوگئیں 
ملتان(خصوصی رپورٹ)فہد ٹائون میں ایل پی جی کنٹینر کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، جھلسنے والے مزید دو مریض جان کی بازی ہار گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔ برن سنٹر میں گزشتہ روز دم توڑنے والوں میں 25 سالہ رمضان ولد خادم حسین شامل ہیں جس کا جسم 70 فیصد تک جھلس گیا تھا ۔ اسی المناک حادثے میں حلیمہ بی بی بھی گزشتہ روز جاں بحق ہوئی ، جس کا  جسم  39 فیصد تک جھلس چکا تھا ۔اب تک مرنے والوں کی تعداد 18 ہو چکی ہے ۔ زندگی سے ہاتھ دھونے والوں میں محمد عاشق ، شہزادی بی بی ،علیزہ بی بی  ،عرصہ بی بی ،عبدالرزاق ،محمد دلاور ،محمد اسماعیل ،زرینہ بی بی ،محمد سبحان ،کلثوم بی بی ، شہناز بی بی ، خادم حسین ، محمد راشد ، اعظم  اورمحمد ذوالفقار  شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چند ایک مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے