دھماکے کی آواز دورتک سنی گئی ، ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری،سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکا ر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا جس سے ہسپتال کی دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔