زہریلی گولیاں کھانیوالی خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی

قصور(خصوصی رپورٹ) زہریلی گولیاں کھانیوالی خاتون رورل ہیلتھ سنٹر پھول نگر میں دم توڑگئی،ڈاکٹر علی نے پولیس تھانہ سٹی پھول نگر کو بتایا کہ چک 494 تاندلیانوالہ فیصل آباد کی رہائشی 34سالہ خاتون عاصمہ اعظم کو ایک رکشے والا آرایچ سی چھوڑ کر چلا گیا ہے ،خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں پانی میں ملا کر پی لی ہیں، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔