قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع قلات اور مستونگ میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

قلات حادثہ:
قلات کے علاقے سنگداس کے قریب ایک کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مستونگ حادثہ:
دوسری جانب مستونگ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پشین سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔