لاہور کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 7 سالہ بچی اور ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ڈی ایچ اے فیز 6 میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ رضا شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسرا افسوسناک واقعہ شاہدرہ میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی 7 سالہ بچی کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 7 سالہ عائزہ صابر کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا جبکہ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حادثات کے ذمہ دار افراد سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔