قلات میں ٹریفک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

قلات میں ٹریفک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر سنگداس کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ٹریلر اور کار کے تصادم سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، کراچی سے تعلق رکھنے والے غلام فاروق، گل لطیف، سردار محمد، اور شفیق الرحمان کار میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی شدت کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور تمام مسافر موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔ لاشوں کو سول ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔