26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کی درخواست منظور

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کی درخواست منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 15 اپریل تک منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، اس کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے کی۔ اس دوران بشریٰ بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی تھی۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ وہ شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں، اور تفتیشی افسر سے درخواست کی کہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔یہ کیس 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق ہے جس میں بشریٰ بی بی کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔