ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کی وجہ سے 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی۔بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی میں 20، اٹک میں 10 اور چکوال میں ایک مقدمہ درج ہے۔ ان مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی مدت 8 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔