انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت کی اور لاہور پولیس کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارکنان لاہور پولیس کے حوالے نہیں کیے جا سکتے، بلکہ لاہور پولیس صرف اڈیالہ جیل میں ان کارکنوں سے تفتیش کرے گی۔یہ درخواستیں لاہور پولیس نے 9 مئی کے بعد تین تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے دائر کی تھیں، اور لاہور پولیس نے ان کارکنوں کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کی تھی۔ عدالت کے حکم کے بعد لاہور پولیس آج شام سے ان کارکنوں سے تفتیش کا آغاز کر دے گی۔یاد رہے کہ اس درخواست میں تحریک انصاف کے کسی مرکزی رہنما کا ذکر نہیں کیا گیا۔