پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ میں ملا جلا رجحان غالب آ گیا۔
100 انڈیکس ابتدائی طور پر 1,10,845 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم بعد میں 9 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,10,332 پوائنٹس پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1,10,322 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قدر میں کمی:
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 279.05 روپے سے کم ہو کر 279 روپے کا ہو گیا۔