ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب کہ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 39 ہزار 324 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت جذبات غالب رہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔ انڈیکس میں 1107 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے دوبارہ 139,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تھا، تاہم دن کے اختتام پر 379 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 138,247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے سرمایہ کاروں میں قدرے تشویش پیدا ہوئی تھی۔
دوسری جانب فاریکس مارکیٹ میں معمولی تبدیلی:
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کی قیمت 284.95 روپے سے گھٹ کر 284.90 روپے پر آ گئی۔مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مشاورتوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، جب کہ روپے کی قدر میں استحکام بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا رہا ہے۔