نئے سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
ہنڈریڈ انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 174,438 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھا۔دوسری جانب سال 2025 کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی اور یہ 280 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ 70 دن سے ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں ایک یا دو پیسے سستا ہو رہا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 15 پیسے ہے۔