صدر آصف علی زرداری کی چین میں لی شو لی سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری کی چین میں لی شو لی سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری نے چین کے شہر چنگدو میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ، لی شو لی سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔صدر زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی اور گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا، جبکہ لی شو لی نے صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے آگاہ کیا۔ لی شو لی نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے اور دنیا کو بارود کی نہیں بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے۔ملاقات میں صدر زرداری کے حالیہ دورہ چین اور چائنا ڈیلی میں شائع مضمون کی تعریف بھی کی گئی، اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان-چین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔