سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔