ساڑھے8کروڑ کی مشکوک ٹرانزیکشنز،ملزم گرفتار

 دوران تفتیش ملزم ٹرانزیکشنز کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)بینک اکا ئونٹس میں ساڑھے8کروڑ کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ پر ایف آئی اے فیصل آباد زون نے پاکپتن میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گِرفتار کر لیا،حوالہ ہنڈی میں مْلوث مْلزم غلام مرتضی کو کالج روڈ پاکپتن سے گِرفتار کیا گیا، ایف آئی اے ذرائع کے مْطابق ملزم غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا، ملزم کے زیرِ اِستعمال بینک اکا ئونٹس میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی مَشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں،تفتیشی عمل کے دوران مْلزم ٹرانزیکشنز کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہا، اِبتدائی تفتیش کے مْطابق مْلزم کے دیگر ساتھی جنوبی افریقہ سے آپریٹ کر رہے تھے۔ مْلزم کے خِلاف مْقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر مْلزمان کی گِرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے مدد سے لی جا رہی ہے۔