کراچی (آئی این پی )اسٹیٹ بینک نے مالی سال 25 کی تیسری سہ ماہی کیلئے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا ، جس میں نظام ادائیگی کے خلاصے کے ساتھ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظرنامے میں قابل ذکر تبدیلیوں کو پیش کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں مالی سال 25 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافے کا رجحان جاری رہا اور ٹرانزیکشنز کے حجم اور مالیت میں خاصا اضافہ دیکھا گیا۔ریٹیل ادائیگی کا حجم 12 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2,408 ملین ٹرانزیکشنز تک پہنچ گیا جبکہ ٹرانزیکشنزکی مجموعی مالیت 8 فیصد نمو کے ساتھ 164 ٹریلین پاکستانی روپے تک پہنچ گئی۔مجموعی ریٹیل ٹرانزیکشنز میں ڈیجیٹل ذرائع سے ٹرانزیکشنز کا حصہ 89 فیصد رہا۔