اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کیلئے منافع ختم کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ سے بینکوں کو ترسیلات زر موصول ہونے پر رقم نہیں دے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکرٹری فنانس کے مطابق 100 ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر ٹرانزیکشنز پر 35 ریال منافع دیا جا رہا تھا، رواں مالی سال تقریباً 2 سو ارب روپے بینکوں کو منافع کی مد میں دیئے جانے کا تخمینہ تھا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں معاشی ٹیم نے بریفنگ دی دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ ترسیلات زر موصول ہونے پر بینکوں کو منافع مرکزی بینک کے منافع سے دیا جا سکتا ہے۔