پولیس ملازمین اور اہل خانہ کیلئے علاج ساڑھے8کروڑ کا اجرا

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عبدالستار کو ٹی بی کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ایس پی محمد اسلم خان اور سکیورٹی کانسٹیبل محمد طارق کو علاج معالجے کیلئے 2،2 لاکھ روپے فی کس فنڈز فراہم کیے گئے۔اسی طرح کانسٹیبلز شاہد عمران اور زاہد فاروق کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس جبکہ جونیئر کلرک محمد بلال اور کانسٹیبل تنویر احمد کو ایک، ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔غازی ہیڈ کانسٹیبل جاوید انور اور سکیورٹی کانسٹیبل محمد محسن کو بھی علاج معالجے کیلئے ایک، ایک لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ریٹائرڈ انسپکٹر محمد اقبال اور کارپورل عدیل انور کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کے فنڈز دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی اپنے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔