جاتی امرا ، مشکوک کھلونا ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ روز جاتی امراء کے قریب سے مشکوک کھیلونا ملنے کا واقعہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جاتی عمرہ کے قریب سے شیر کے نمونے والے کھیلونے پر گھڑی نما ڈیوائس لگی ملی تھی معاملے کی تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مددلی جارہی ہے پولیس نے وجاہت نامی ملزم کو گرفتار کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز سفید رنگ کی فارچونر سے جاتی امراء کے سامنے ٹائم ڈیوائس پھینکی گئی تھی۔گاڑی کا مالک وجاہت لاہور کا رہائشی اور لاہور کی مارکیٹ میں الیکٹرانکس کا کاروبار کرتا ہے۔