اتائی کے کلینک پر گولی چلنے سے لڑکا ہلاک

مریدکے(خصوصی رپورٹ) مریدکے تھانہ سٹی کے علاقہ حدوکے شیرانوالہ چوک میں اتائی کے کلینک پر 13سالہ لڑکے سے اچانک گولی چل گئی، زخمی کو ٹی ایچ کیو لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، بتایا جاتا ہے کہ اتائی نے 13سالہ اویس کو اپنے کلینک پر شاگرد رکھا ہوا تھا، لڑکے اویس نے دراز میں پڑے غیر قانونی پستول کو اٹھایا تو مبینہ طور پر اچانک گولی چل جانیسے جاں بحق ہو گیا،سٹی پولیس نے اتائی ڈاکٹر اسلم کو حراست میں لیکر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہا ئوس منتقل کر دی ہے۔