شہری کی حالت بگڑنے پر مبینہ اتائی کا کلینک سیل کردیا

تلونڈی(خصوصی رپورٹ) محکمہ صحت نے اتائیت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے گہلن پلاٹ کے رہائشی رحمت کی حالت غیرہونے پر مبینہ اتائی رضوان کے کلینک کو سیل کر دیا۔ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بغیر اجازت طبی خدمات فراہم کرنے والے کلینک کا معائنہ کیا اور ضابطہ کی خلاف ورزی پر کلینک کو فوری طور پر سیل کیا گیا۔ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔