شکیل ڈاکٹر کا روپ دھار کر غیر قانونی طور پر میڈیکل پریکٹس کر رہاتھا
قصور(خصوصی رپورٹ) قصور میں محکمہ صحت کی کارروائی، انسانی جانوں سے کھیلنے والا اتائی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ صحت کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ راجہ جنگ کے علاقہ محلہ اقبال نگر میں ایک شخص ڈاکٹر کا روپ دھار کر غیر قانونی طور پر میڈیکل پریکٹس کر رہا ہے۔ جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عاطف شمشاد نے ٹیم کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا تو اتائی محمد شکیل ولد نذیر احمد گھر کی بیٹھک میں قائم دکان نما کلینک پر مریضوں کو چیک کرتے ہوئے پایا گیا۔ملزم کے پاس کوئی مستند ڈگری یا قانونی لائسنس موجود نہ تھا۔ملزم سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دے کر ان کی جان سے کھیل رہا تھا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔