سورج میانی میں میں فضل حسین موقع پر دم توڑ گیا،لاش نشتر منتقل ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ملتان(کرائم رپورٹر )ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے 18سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی کارہائشی فضل حسین کا جواں سالہ بیٹا رحمان اپنے گھر میں اپنے دوستوں کے ہمراہ اسلحہ سمیت ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اچانک پسٹل سے گولی چل گئی جو مذکورہ نوجوان کے پیٹ میں لگا اور خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگیا ، جائے وقوعہ پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔اطلاع پر صدر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ نوجوان کی لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی اور وقوعہ کی بابت مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔