لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مبینہ غلط انجیکشن لگا کر شہری کی ہلاکت کا سبب بننے والے اتائی کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق شہری نے اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے پر مبینہ ڈاکٹر کو گھر بلایا، جہاں ملزم نے دوائی دینے کے ساتھ مریض کو انجیکشن بھی لگایا۔ انجیکشن کے بعد مریض کے بازو میں شدید سوجن پیدا ہوگئی جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق غلط انجیکشن کے باعث مریض کے جسم میں زہر پھیل گیا۔ ڈاکٹروں نے جان بچانے کے لیے بازو بھی کاٹ دیا، تاہم لطیف نامی شہری جانبر نہ ہو سکاپولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے بیٹے کی درخواست پر عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے