کاہنہ :اتائی کی غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق

 شہری زوہیب اہلیہ کو قریبی کلینک پرلیگیا،اتائی نے غلط انجکشن لگادیا،سرکاری ہسپتال میں موت کی تصدیق 
لاہور(کرائم رپورٹر)اتائی ڈاکٹر کی غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ رحمت پارک میں اتائی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ایک اور قیمتی جان ضائع ہو گئی۔ یکم رمضان المبارک کوشہری زہیب کی اہلیہ کو معمولی بخار پر رحمت پارک کے قریبی کلینک لے جایا گیا، جہاں اتائی ڈاکٹر افضل نے غلط ڈرپ لگا دی ، جس کے بعد خاتون کی حالت بگڑ گئی۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر نے مریضہ کو سنبھالنے کے بجائے مزید غلط علاج کیا، جس سے اس کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔سرکاری ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ خاتون جاں بحق ہو چکی ہے۔ شوہر زوہیب نے ایس پی ماڈل ٹائون کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔