اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کاوائس چانسلر کوخط، خزانہ دار کی شکایات
لاہور(خصوصی رپورٹ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی خزانہ دار آفس کی غفلت تعلیمی شعبہ جات متاثر ہونے لگے۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی کا وائس چانسلر کو خط۔ خزانہ دار ہر سینڈیکیٹ فیصلوں کی خلاف ورزیوں کا الزام۔ فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی شعبہ جات کو ایوننگ کلاسز کا بجٹ جاری نہ ہوا۔سات ماہ سے تمام تعلیمی شعبہ جات کا بجٹ جاری نہ ہوا۔بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ڈیپاٹمنٹس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی تعلیمی و انتظامی امور چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جی سی یو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر کو خط لکھا دیا۔بار بار یاد دہانی کے باوجود خزانہ دار آفس اساتذہ کے مسائل کو نظر انداز کر رہا ہے۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی اور ڈین کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خزانہ دار کے رویے سے اساتذہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ خزانہ دار سینڈیکیٹ فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔