آبادی میں غیر متوازن اضافہ ہر شعبے کو متاثر کرتا ہے: مریم اورنگزیب

خاندانی منصوبہ بندی اور صحت عامہ کے حوالے سے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی  ضرورت ہے
آبادی میں توازن،انسانی ترقی کیلئے مشترکہ قومی کوششیں اورحساسیت ناگزیر ہے:سینئر صوبائی وزیر پنجاب
لاہور (سپیشل رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے  آبادی میں تیزی سے اضافے کا چیلنج پاکستان کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے براہِ راست جڑا ہوا ہے، اس لیے آبادی کے مؤثر انتظام، خاندانی منصوبہ بندی اور صحت عامہ کے حوالے سے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیشنل پاپولیشن کونسل کے قیام کا اعلان ایک انتہائی اہم قدم ہے اور اس وئن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ لاہور میں  سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں برٹش ہائی کمیشن کے نمائندگان، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، زیبا ستار، سول سوسائٹی کے نمائندے، ترقیاتی شراکت داروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی