سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری متعدد منصوبوں پر مختص فنڈز کا نصف بھی خرچ نہیں کیا جا سکا: رپورٹ
پشاور (آئی این پی) فنڈز کی کمی کے باعث خیبرپختونخوا پولیس کا ترقیاتی بجٹ متاثر ہونے لگا، جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری متعدد منصوبوں پر مختص فنڈز کا نصف بھی تاحال خرچ نہیں کیا جا سکا۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ پولیس کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 43 منصوبے شروع کیے گئے، جن پر 69 ارب 60 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ تاہم رواں مالی سال کے دوران اب تک صرف 11 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بندوبستی اور ضم اضلاع میں اے ڈی پی کے تحت منصوبوں کے لیے رواں سال 18 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے 17 ارب 71 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں