جانوروں و پرندوں کا غیر قانونی کاروبار ،4ملزم گرفتار

لاہور(خصوصی رپورٹ)راولپنڈی اور ملتان شہر سے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تحفظ شدہ درجنوں جنگلی جانور و پرندے بازیاب کر کے 2کے خلاف ایف آئی آر درج جبکہ دیگر 2 کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 4 خفیہ گوداموں میں غیر قانونی رکھے درجنوں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں جن میں 1 بندر، انواع و اقسام کے11 طوطے، 1مور،6 چکور اور1کونج شامل ہے ، کواسسٹنٹ کمشنر سٹی ومقامی پولیس کی موجودگی میں بازیاب کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔