گم ہونیوالی اکلوتی بیٹی والدین کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے لاپتہ بچی کو والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان کے مطابق بھاٹی پولیس نے گم ہونیوالی اکلوتی بیٹی کیلئے پریشان باپ کی فوری مدد کرتے ہوئے 6 سالہ بچی کو چند گھنٹوں میں تلاش کر کے والدین سے ملوا دیاگیا۔دوپہر کو بچی گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گئی جس پروالد نے 15پر پولیس سے مدد طلب کی،بچی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں ،ہیومین ریسورس سے بھی مدد لی گئی اور آخر کارربھاٹی گیٹ پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور گمشدہ بچی کو بحفاظت والدین سے ملوا دیا گیا۔