خاتون سمیت 2رکنی ونقب زن گینگ کو گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2رکنی ونقب زن گینگ کو گرفتار کرلیا ترجمان او سی یو کے مطابق لڈی آئی جی او سی یو عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی ونقب زن گینگ کے سرغنہ عامر الیاس اور کرن عرف سعدیہ کو گرفتار کرلیاڈی ایس پی او سی یوکینٹ میاں قدیراحمد کے مطابق ملزمان سے 40 لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل فونز اور طلائی زیورات برآمد کر لئے گئیملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ،سرقہ اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہیں ملزمان گھروں میں کام کرنے کے بہانے داخل ہوتے اور واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں،اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسیگرفتار کیا گیا،ایس پی نارتھ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروایاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں ڈی آئی جی او سی یوعمران کشور نے ڈی ایس پی میاں قدیراحمد اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔