ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کے تھانہ بہادرشاہ پولیس نے مویشی چوری ونقب زنی میں ملوث گینگ کے 6ملزم گرفتار کرکے 17لاکھ روپے کے مویشی اور گھریلو سامان بر آمد کرلیا۔تھانہ بہادرشاہ پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر نسیم کھوکھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری میں ملوث گینگ کے ارکان ناصر، زوار، رحمت اورنقب زنی میں ملوث گینگ کے ارکان ناصر ،منظور عرف ببو اور منظور عرف منا کو گرفتارکرکے قبضہ سے17لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی اور گھریلو سامان بر آمد کرلیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایس پی صدر سرکل گل حسن خان کی نگرانی میں مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا۔