دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کی ورداتوں میں ملوث محب اشرف اور توصیف کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔